عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ہرویندر سنگھ پھلکا نے وزیراعظم نریندر مودی
کی جانب سے کسانوں کی سلامتی سے متعلق دیئے بیان کے قابل اعتبار ہونے پر
سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو سابق وزیراعظم
آنجہانی اندرا گاندھی کی جانب سے ستلج جمنا بنک نہر سے
متعلق جاری سرکاری
حکم کو منسوخ کردیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھٹنڈا میں بیان دیا تھا کہ وہ پنجاب کے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔مسٹر پھلکا نے کہا کہ اگر مسٹر مودی کو کسانوں کی واقعی فکر ہے تو پہلے وہ
ستلج جمنا رابطہ نہر سے متعلق 1976 کے سرکاری حکم کو واپس لے کر دکھائٰن۔